تجھے دیکھا کروں ایسی نظر دے
وہ دل وہ حوصلہ دے وہ جگر دے
گزارش ، عرض ارماں کام میرا
تیری وہ شان جو چاہے تو کردے
مری آنکھوں کے پیمانہ تصدق
اب ان میں دولت دیدار بھر دے
طلب میں تیری جب آنسو رواں ہوں
ان اشکوں کے عوض لعل و گہر دے
مرا تیرے سوا کوئی نہیں ہے
مرے مالک مرے دامن کو بھردے
پئے دامان اشرفؔ اے مسیحا
ہوائے دامن خیر البشر دے