بنتی نہیں کوئی بات میں سے تو سے
منتر سے غرض ہے نہ مطلب چھو سے
ہے قادر مطلق میرا مالک اشرفؔ
ہر کام لے لا الہ الا ھو سے
**********
ایسا نہیں کوئی جو سنبھالے سرکار
اشرف ہے اب آپ کو حوالے سرکار
بندہ ہے ذرا خیال رکھنا اس کا
سرکار مرے مدینے والے سرکار
*********
کرنہ دنیا میں پائمال مجھے
یوں نہ ہونے دے خستہ حال مجھے
لاج اب تیرے ہاتھ ہے میری
میں برا ہوں مگر سنبھال مجھے