Skip to main content

Bazm e Shayeq

انداز یہ ہے قبلۂ عالم کے گدا کا
محتاج دوا کا ہے نہ طالب ہے دعا کا

اللہ کے بندے کسی منزل کے ہوں کچھ ہوں
رخ دیکھتے رہتے ہیں مدینے کی ہوا کا

ڈالیں یہ بلاؤں میں نکالیں یہ بلا سے
ان مست نگاہوں میں سلیقہ ہے بلا کا

کچھ بھی نہیں بیمارِ محبت کے گلے میں
ایک نقش عطا کیجئے نقشِ کفِ پا کا

بن جائے عبادت تو تعجب ہی نہیں ہے
انداز یہ ہے عشق و محبت میں خطا کا

اشرفؔ اجل آئی ہے تری یاد ہوئی ہے
کیا شکر ادا اس کا ہو جس نے تجھے تاکا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *