Skip to main content
کُل نبیوں کے سالار بنے یہ آن یہ عظمت کیا کہئے
دو عالم کے مختار بنے یہ شان یہ شوکت کیا کہئے
جس پر ہوں کھلے اسرارِ خدا ، جس پر ہوں عیاں انوارِ خدا
حاصل ہو جسے دیدارِ خدا ، وہ چشم بصیرت کیا کہئے
اللہ کا جو دم بھرتا ہے ، جو اس کی طلب میں مرتا ہے
وہ بندہ خدائی کرتا ہے تاثیرِ ارادت کیا کہئے
میلاد کے جلسوں سے ہمدم جو روح کو تازہ کرتے ہیں
سرکارِ دو عالم کی ان پر کتنی ہے عنایت کیا کہئے
اشرفؓ جو عقیدت رکھتے ہیں ، ایمان کی دولت رکھتے ہیں
قادر سے جو نسبت رکھتے ہیں ، کیا ان کی ہے قدرت کیا کہئے