سرور عالم سید آدم نور تجلی تمہیں تو ہو
سرور عالم سید آدم نور تجلی تمہیں تو ہو
وحدت کے تم رازسے محرم حق کی تمناتمہیں تو ہو
مہر رسالت ماہ شفاعت مظہر رحمت شان عنایت
مظہر وحدت مصدرکثرت برزخ کبری تمہیں تو ہو
نیر عرفاں فقرکے سلطاں گلبن ایماں خالق یزداں
رحمت رحماں دردکے درماں رشک مسیحاتمہیں تو ہو
خلق میں امجد دل کے مقصد سیف مہند نور مقید
سب کے سید نام محمد صورت طٰہ تمہیں تو ہو
نور خدا ہو جان خدا ہو نام خدا ہو شان خدا ہو
شوخ ادا ہو ماہ لقا ہو سب کے آقا تمہیں تو ہو
صورت والے سب سے نرالے اللہ والے ہو متوالے
گیسو کالے کملی والے ساکن بطحی تمہیں توہو
خلق میں کامل خیر قبائل نور شمائل جمع فضائل
حق سے واصل سب کے شامل رمزآلاتمہیں توہو
ناز تمہارے پیارے پیارے ڈھنگ تمہارے اچھے سارے
دل کے سہارے آنکھ کے تارے اوہوآہا تمہیں توہو
ہاں ہاں شائقؔ ہے نالائق کردو لائق دین میں واثق
تم ہو سابق تم ہو فائق سب سے اعلیٰ تمہیں تو ہو
Sarwar-e Aalam, Syed-e Adam, Noor-e-Tajjalla, Tum hi tu ho Wahdat ke tum raaz se mahram, Haq ki tamanna tum hi tu ho
Mahr-e Risalat, Mah-e Shafaat, Mazhar-e Rahmat, Shaan-e-Inayat Mazhar-e-Wahdat, Masdar-e-kasrat, Burzaq-e-Kubra, tum hi tu ho
Nayyar-e-Imaan, Faqr ke Sultan, Gulban-e-Imaan-e-Khaliq-e-YazdaN Rahmat-e-RahmaN, Dard ke darmaN, Rashk-e-Maseeha, tum hi tu ho
Khalq me Amjad, Dil ke maqsad,Saif-e-muhannad, Noor-e-muqqayyad Sab ke Syed, name Mohammed,surat-e-Taha tum hi tu ho
Noor-e-Khuda ho, jaan-e-Khuda ho, Naam-e-Khuda ho, shaan-e-Khuda ho, Shuq Ada ho, Mah-e-Laqa ho, sab ke Aaqa tum hi tu ho
Surat wale, sab se nirale, Allah wale, ho mat wale Geesu kale, Kamli wale, Sakin-e-Bataha, tum hi tu ho